Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / شیوسینا صدرکو دورہ بارہ متی کی دعوت

شیوسینا صدرکو دورہ بارہ متی کی دعوت

ممبئی۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی کے دورہ بارہ متی پر شیوسینا کی تنقیدوں کے پس منظر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے آج پا رٹی صدر ادھو ٹھاکرے کو اس ٹاؤن کے دورہ کی دعوت دی ہے جو کہ این سی پی سربراہ شرد پوار کا آبائی مقام ہے ۔ پارٹی ترجمان مہیش تاپے نے کہا کہ اگرچیکہ ادھو ٹھاکرے ہمیشہ این سی پی قائد شرد پوار کے ناقد رہے ہیں اور ان کا سیاسی موقف قابل فہم ہے لیکن سماجی نقطہ نظر ادھو ٹھاکرے کویہ سمجھنا چاہئے کہ سیاست اور سماجی اصلاحات جداگانہ نوعیت کے ہیں جس پر ہمارے لیڈر شرد پوار عمل پیرا ہیں۔ ارون جیٹلی کے حالیہ اس ریمارک پر کہ جارحانہ احتجاج کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ شیوسینا نے جوابی ح ملہ کرتے ہوئے کہا کہ رواداری اور تحمل پر مہاراشٹرا کوکسی کے لکچر کی ضرورت نہیں اور یہ ادعا کیا ہے کہ شیوسینا واحد پارٹی ہے جس نے اقتدار کی خاطر عوام کو دھوکہ نہیں دیا۔ شیوسینا جو کہ ریاست اور مرکز میں بی جے پی کی حلیف جماعت ہے۔ پاکستان کے ساتھ ثقافتی اور اسپورٹس تعلقات کے خلاف جارحانہ احتجاج پر مختلف گوشوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ پارٹی کارکنوں نے سدھیندر کلکرنی کے چہرہ پر کالک پوت دی تھی اور بی سی سی آئی کے دفتر پر ہلہ بولدیاتھا ۔ ان واقعات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا تھا کہ عدم تحمل اور غارتگیری کے واقعات ناقابل قبول ہیں اور اختلاف رائے کو جمہوری انداز میں ظاہر کرنے پر زور دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT