Thursday , May 25 2017
Home / سیاسیات / شیوسینا ‘ مہاراشٹرا حکومت سے علیحدہ ہوجائے ‘ این سی پی

شیوسینا ‘ مہاراشٹرا حکومت سے علیحدہ ہوجائے ‘ این سی پی

ممبئی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا قانون ساز کونسل میں قائد اپوزیشن دھننجے منڈے نے مطالبہ کیا ہے کہ شیوسینا ریاست میں بی جے پی زیر قیادت حکومت سے علیحدہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے اپنے ارکان اسمبلی کو کسانو ںکے قرضہ جات کی معافی کے مسئلہ پر جارحانہ موقف اختیار کرنے کا مشورہ دیا جانا کافی نہیں ہے ۔ منڈے نے اپنے ٹوئیٹس میں کہا کہ شیوسینا کے ارکان اسمبلی ایوان میں زرعی قرض معاف کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ خود سینا سے تعلق رکھنے والے وزرا اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ یہ کچھ اور نہیں بلکہ دوہرے معیارات ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سینا کے ارکان اسمبلی کو جارحانہ موقف اختیار کرنے کا مشورہ محض ایک فریب ہے ۔ اپوزیشن کانگریس اور این سی پی کی جانب سے ریاست میں کسانوں کے زرعی قرض معاف کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور مسٹر منڈے نے کہا کہ ہم شیوسینا کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ اس جدوجہد کا حصہ بن جائے ۔ مسٹر منڈے نے کہا کہ اپنے ارکان اسمبلی کو جارحانہ موقف اختیار کرنے کا مشورہ دینے کی بجائے پارٹی کو اپنے وزرا کو مستعفی ہونے کی ہدایت دینے کی ضرورت ہے ۔ مہاراشٹرا اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6 مارچ کو شروع ہوا تھا اور تعطیلات کے بعد اس کی کارروائی کا کل پھر آغاز ہونے والا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT