Sunday , April 30 2017
Home / ہندوستان / شیوسینا کارکنوں کی اخلاقی پولیس رول کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

شیوسینا کارکنوں کی اخلاقی پولیس رول کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

کوچی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کس آف لو تحریک کے درجنوں والینٹرس نے آج یہاں میرین ڈرائیو پر ایک دوسرے کو گلے لگایا اور بوسہ بازی کی۔ ان کا یہ عمل شیوسینا کارکنوں کی جانب سے اخلاقی پولیس کارروائی کے خلاف احتجاج کے طور پر تھا۔ ان والینٹرس نے جن میں رائیٹرس، آرٹسٹ اور کارکنوں کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ میرین ڈرائیو پر جمع ہوکر شیوسینا کے خلاف احتجاج کیا۔ اخلاقی پولیس کی ٹیمیں بناتے ہوئے شیوسینا نے کھلے عام بوسہ بازی اور عاشقی کے مظاہرہ کے خلاف کارروائی شرو ع کی ہے۔ شیوسینا کی جانب سے مبینہ اخلاقی نگرانی کے خلاف بطور احتجاج آج مرین ڈرائیو کا گراؤنڈس میں بوسہ بازی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ آرگنائزرس نے کہاکہ فیس بُک پر چند افراد کے گروپ نے اِس پروگرام کی اپیل کی کیوں کہ شیوسینا کارکنوں نے مبینہ طور پر گزشتہ مرین ڈرائیو علاقہ میں ساتھ بیٹھے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بھگادیا۔ احتجاجی گروپ نے فیس بُک پر استفسار کیاکہ شیوسینا کو اخلاقی درس کا اختیار کس نے دیا۔ وہ کیوں سماج کے محافظ بن رہے ہیں؟ ہمیں اُن کی نگرانی کی ضرورت نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT