Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / شیوسینا کے میئر کو بی جے پی کی تائید پر ستائش

شیوسینا کے میئر کو بی جے پی کی تائید پر ستائش

ادوٹھاکرے کا مخلوط حکومت کے بارے میں اظہارخیال سے گریز
ممبئی ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ساتھ کئی دنوں کی زبانی تکرار کے بعد شیوسینا کے صدر ادھوٹھاکرے نے آج ممبئی مجلس بلدیہ کے میئر کے عہدہ کیلئے شیوسینا کی تائید پر بی جے پی اظہارتشکر کیا لیکن اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی زیرقیادت حکومت اب بھی نوٹس کے دور میں ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ دوغلی حکمت عملی کے خلاف جاری رہے گی۔ گذشتہ ماہ ادھوٹھاکرے نے کہا تھا کہ فرنویس حکومت نوٹس کے دور سے گذر رہی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھی کہ این ڈی اے میں شامل اہم حلیف شیوسینا شائد برسراقتدار مخلوط حکومت تائید سے دستبرداری اختیار کرلے گی۔

TOPPOPULARRECENT