Thursday , March 23 2017
Home / سیاسیات / شیوسینا ۔ بی جے پی ‘ گھی ۔ کھچڑی : کانگریس کا ریمارک

شیوسینا ۔ بی جے پی ‘ گھی ۔ کھچڑی : کانگریس کا ریمارک

ممبئی 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی اور شیوسینا کو گھی ۔ کھچڑی سے تعبیر کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ یہ دونوں جماعتیں بلدی انتخابات کے بعد پھر متحد ہوجائںے گی ۔ کانگریس ترجمان منیش تیواری نے ان دونوں جماعتوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ 1996 سے ممبئی میونسپل کارپوریشن میں برسر اقتدار ہیں اس کے باوجود ممبئی میں انفرا اسٹرکچر پوری طرح ٹھپ ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں جو کچھ بھی ترقی دیکھی جا رہی ہے وہ سابقہ مرکزی یو پی اے حکومت اور سابقہ ریاستی کانگریس حکومت کی وجہ سے ہے ۔ بی جے پی کو تنقید کرتے ہوئے منیش تیواری نے کہا کہ مرکزی حکومت ممبئی کی ترقی کیلئے ایک بھی پراجیکٹ پیش نہیں کر رہی ہے اور اس کیلئے کسی طرح کے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ممبئی کی ترقی ٹھپ ہوگئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT