Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / شیوپال ،اعظم خان اور 52 مسلمان، امیدواروں میں شامل

شیوپال ،اعظم خان اور 52 مسلمان، امیدواروں میں شامل

ملائم ۔ اکھیلیش مصالحت کے آثار ، کانگریس ۔ ایس پی اتحاد تعطل کا شکار
لکھنؤ۔/20جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اکھلیش یادو کے متصادم چاچا شیوپال یادو اور اتر پردیش کے متنازعہ وزیر محمد اعظم خاں کے نام سماجوادی پارٹی کے 191 امیدواروں کی جاری کردہ پہلی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔سماج وادی پارٹی کی تازہ فہرست میں شیوپال یادو کی شمولیت سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ باپ اور بیٹے ( ملائم ۔ اکھلیش ) میں مصالحت ہوگئی ہے۔ دریں اثناء سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے 191 امیدواروں کی پہلی فہرست میں52 مسلمانوں کو ٹکٹ دینا معنی خیز ہے کیونکہ سیاسی مفادات کے بغیر اس طرح کا اقدام اٹھایا نہیں جاسکتا۔ اس طرح اقلیتی فرقہ کیلئے 27فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ تاہم کانگریس ۔ایس پی اتحاد تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے یوپی اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کو جو نشستیں مختص کی ہیں، اس پر کانگریسی قیادت ناراض ہے۔ کانگریس کے ترجمان اجئے ماکن نے کہا کہ جن نشستوں پر کانگریس کا پہلے ہی سے قبضہ ہے، ان نشستوں پر سماج وادی پارٹی کی جانب سے امیدواروں کو نامزد کرنا بدبختانہ ہے۔ اس طرح سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان انتخابی اتحاد تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT