Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / شیوپال نے اکھلیش کے وفادار کو شہ نشین پر ڈھکیل دیا

شیوپال نے اکھلیش کے وفادار کو شہ نشین پر ڈھکیل دیا

لکھنؤ ۔ /5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کی سلور جوبلی تقاریب کے دوران اس پارٹی کی یو پی ریاستی یونٹ کے صدر شیوپال یادو کو چیف منسٹر اکھلیش یادو کے وفادار کو شہ نشین پر ڈھکیلتے ہوئے دیکھا گیا ۔ جاوید عابدی ایک موقع پر اکھلیش کی تائید میں خطاب کررہے تھے ۔ عابد نے اکھلیش کو ’’پارٹی کا مستقبل‘‘ قرار دیا ۔ عابدی خطاب کر ہی رہے تھے کہ شیوپال نے انہیں پیچھے ڈھکیل دیا اور اس پارٹی کے ایک لیڈر اوم پرکاش سنگھ نے مائیک سنبھال لیا ۔ شیوپال نے کہا کہ ’’ہر کسی کو ڈسپلن برقرار رکھنا چاہئیے ، ڈسپلن شکنی برداشت نہیں کی جائے گی ‘‘ تاہم ایس پی کے ذرائع نے کہا کہ جاوید عابدی کا نام مقررین کی فہرست میں شامل تھا لیکن شیوپال نے جو کچھ کیا وہ ایس پی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو کی ہدایت پر کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT