Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / شیو مندر میں مردوں کے داخلے پر پابندی برخاست

شیو مندر میں مردوں کے داخلے پر پابندی برخاست

ناسک ۔ 11 ۔ا پریل (سیاست ڈاٹ کام) ترمباکشیور مندر کے حکام نے آج 3 اپریل کی قرارداد سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جس میں مشہور لارڈ شیوا مندر کے احاطہ میں مردوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ترمبا کیشور مندر ٹرسٹ  کے اجلاس میں قبل ازیں منظورہ قرارداد کو منسوخ کردیا جس میں گربھاگرہا (مورتی کے مقام) تک مردوں کے داخلے پر تحدیدات عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن مقامی بھکتوں کے دباؤ پر یہ پابندی برخاست کردی گئی ہے ۔ تاہم اجلاس میں صدیوں سے جاری خواتین کے داخلے پر پابندی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT