Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / شیڈ منہدم ہونے سے ہلاک دو افراد کے ورثاء کو ایکس گریشیا

شیڈ منہدم ہونے سے ہلاک دو افراد کے ورثاء کو ایکس گریشیا

حیدرآباد۔/13ستمبر، ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے پرساد آئی میکس تھیٹر کے قریب پیر کی شب شیڈ منہدم ہونے سے ہلاک ہونے والے دو افراد کے ورثاء کیلئے 2 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ وزیر پنچایت راج جے کرشنا راؤ نے بتایا کہ محکمہ پنچایت راج کی جانب سے ایک خانگی تنظیم کے ذریعہ یہ شیڈ تعمیر کیا جارہا تھا جو منہدم ہوگیا اور یہاں کام کررہے دو افراد ہلاک ہوگئے جن کی سلیم ( حیدرآباد ) اور پرساد ( اتر پردیش ) کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوکین کے ورثاء کو فی کس 2 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔

تلگو فلم اداکارہ کی افتتاحی تقریب میں طبیعت بگڑ گئی
نیلور۔/13ستمبر، ( این ایس ایس ) تلگو فلم اداکارہ شالینی پانڈے کی طبیعت ایک پروگرام میں اچانک بگڑ گئی۔ وہ آج نیلور میں سیل فون شوروم کے افتتاح کیلئے آئی ہوئی تھیں کہ اچانک انہوں نے بے چینی کی شکایت کی جس کے بعد فوری انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اداکارہ کے مداحوں کی کثیر تعداد ایک جھلک دیکھنے کیلئے شوروم پر جمع ہوگئی تھی۔ شالینی پانڈے کو فلم ’’ ارجن ریڈی ‘‘ سے شہرت ملی۔ ڈاکٹرس نے انہیں علاج کے بعد ڈسچارج کردیا۔

TOPPOPULARRECENT