Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شی ٹیم کے ارکان میں اِسکوٹی کی تقسیم

شی ٹیم کے ارکان میں اِسکوٹی کی تقسیم

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) خواتین کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے شی ٹیم کیلئے خصوصی گاڑیوں کو فراہم کیا گیا ہے ۔ آج اس سلسلہ میں شی ٹیم کی خاتون پولیس ملازمین میں اسکوٹی گاڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس پروگرام میں تینوں کمشنریٹ کے پولیس کمشنر جس کے علاوہ شی ٹیم کی انچارج اڈیشنل کمشنر محترمہ سواتی لکراور ہیرو موٹرس کے نمائندے موجود تھے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میں سیکوریٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے شی ٹیم کی کارکردگی کی زبردست ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد کو ملک کا سب سے محفوظ مقام بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پوائنٹ سسٹم کو رائج کرنے کے بعد ہلمیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد نے کہاکہ حیدرآباد شہر کو عالمی سطح و معیار کا شہر بنانے حکومت کا خواب ہے اور اس جانب مقامی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔ اہم مقامات کے علاوہ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ شہری اور کالونیوں کے ذمہ دار افراد کیمروں کی تنصیب کیلئے آگے آرہے ہیں ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے شی ٹیم کے اقدامات کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات جاری ہیں جو کامیاب نتائج فراہم کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کمشنریٹ حدود کیلئے 70 سائبرآباد کمشنریٹ کیلئے 50 اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ حدود میں 39 اسکوٹی گاڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT