Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ش شمس آباد ایرپورٹ پر عوام کو اے ٹی ایم سے 100روپئے کے بجائے 500 روپئے کے نوٹس کا حصول

ش شمس آباد ایرپورٹ پر عوام کو اے ٹی ایم سے 100روپئے کے بجائے 500 روپئے کے نوٹس کا حصول

حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (این ایس ایس) شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر واقع کوٹک مہیندرا بینک کے ری کیلبریٹیڈ اے ٹی ایم سے کل شام طلب کے مقابل زیادہ قدر کے کرنسی نوٹس حاصل ہوئے جس پر کسٹمرس حیرت زدہ ہوگئے۔ کسٹمرس کی جانب سے 100 روپئے کے نوٹس کیلئے بٹنس دبانے پر اس اے ٹی ایم نے 500 روپئے کے نوٹس دیئے کہا جاتا ہے کہ ایک درجن سے زیادہ کسٹمرس کی یہ خوش قسمتی رہی کہ انہیں 100 روپئے  کی بجائے 500 روپئے کے نوٹس حاصل ہوئے۔ ایک وقت میں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی حد 2,500 روپئے ہونے کی وجہ مختلف مقامات سے ایرپورٹ آنے والے افراد باب الداخلہ میں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس مشین نے 2,500 روپئے کے بجائے 2,000 روپئے کی ایک نوٹ اور 500 روپئے کے پانچ نوٹس اس طرح جملہ 4,500 روپئے دیئے۔ اس کے بارے میں کسی کسٹمر نے شکایت نہیں کی تاہم ایرپورٹ عہدیداروں نے جو اس کے بارے میں واقف ہوئے تھے۔ بینک عہدیداروں کو طلب کیا جنہوں نے عارضی طور پر اس اے ٹی ایم کو بند کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT