Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / صادق خان امریکہ آ سکتے ہیں : ٹرمپ

صادق خان امریکہ آ سکتے ہیں : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن کے امکانی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ امریکی صدر بن گئے تو وہ لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کے حق میں نرم رویہ اختیار کریں گے جیسا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہمات میں متنازعہ بیانات دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کو داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ لیبر قائد صادق خان توقع ہیکہ ایسی مثال قائم کریں گے جس سے مسلمانوں کی بگڑتی ہوئی ساکھ بحال ہوجائے۔ مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ صادق خان لندن کے پہلے مسلم میئر ہیں۔ نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صادق خان کیلئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ دنیا کو بتادیں کہ مسلمان کیسے ہوتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے نمائندوں نے ٹرمپ سے صادق خان کے لندن کے پہلے مسلم میئر بننے پر ان کے خیالات جاننے کیلئے سوال کیا تھا جس کا انہوں نے مندرجہ بالا جواب دیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ خود صادق خان بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے سخت مخالف رہے ہیں اور انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ اگر 69 سالہ ٹرمپ صدر کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہوگئے تو وہ (صادق) امریکہ کا سفر نہیں کرسکیں گے۔ تاہم ٹرمپ نے اس کا دوسرے انداز میں جواب دیا اور کہا کہ صادق خان اس سے مستثنیٰ رہیں گے کیونکہ اگر صادق خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اس طرح وہ ایک مثالی شخص بن جائیں گے۔ صادق خان امریکہ آ سکتے ہیں، ان کیلئے امریکہ کے دروازے کھلے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT