Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / صارفین مالیاتی خدمات کیلئے دنیا کے 10 اداروں میں ایچ ڈی ایف سی شامل

صارفین مالیاتی خدمات کیلئے دنیا کے 10 اداروں میں ایچ ڈی ایف سی شامل

نئی دہلی۔27مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں صارفین کو رہن اور دیگر مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے سرکردہ ادارہ ایچ ڈی ایف سی کو فوربس کی فہرست میں دنیا کے 10 سرکردہ مالیاتی ادروں میں 7 واں مقام حاصل ہوا ہے جبکہ امریکہ کے عالمی سطح پر سرگرم ادارہ امریکن ایکسپریس کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ ایچ ڈی ایف سی واحد ہندوستانی کمپنی ہے جس کو اس فہرست میں 7 واں مقام حاصل ہوا ہے۔ کیپٹل ون ، ویزا اور ماسٹر کارڈ بھی ان میں شامل ہیں۔
سزا یافتہ افسر کو بیرونی سفر کی اجازت
ممبئی۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائی کورٹ نے آج ایک اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر کو ان کے فرزند کے جلسہ تقسیم اسناد (کانوکیشن) میں شرکت کیلئے دورۂ کنیڈا کی اجازت دے دی ۔ انھیں عبدالکریم تیلگی کے جعلی اسٹامپ پیپر اسکام میں سزا ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT