Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / صارفین کی اشیا کی قیمتوںمیں 2 تا 5 فیصد اضافہ کا امکان

صارفین کی اشیا کی قیمتوںمیں 2 تا 5 فیصد اضافہ کا امکان

اکٹوبر میں ٹی وی سیٹس ‘ فریج ‘ واشنگ مشین اور اوون مہینگے ہونگے : روپئے کی قدر میں کمی کا اثر
کولکتہ 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ماہ اکٹوبر کے پہلے ہفتے میں ٹیلی ویژن ‘ ریفریجریٹرس ‘ واشنگ مشینوں اور مائیکرو ویو اوون کی قیمتوں میں 2 تا 5 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ روپئے کی قدر میں کمی ہوگئی ہے اور ان الیکٹرانک اشیا کی تیاری کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ان اشیا کے جو سامان بیرونی ممالک درآمد کئے جاتے ہیں ان کی قیمتیں بڑ؍ گئی ہیں۔ ایل جی الیکٹرانکس ‘ پانا سونکس ‘ سونی اور ویڈیو کان ان اداروں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے تجارتی شراکت داروں کو مطلع کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کے اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے اضافہ مرحلہ وار انداز میں کیا جائیگا۔ پانچ سینئر صنعتی و تجارتی ایگزیکیٹیوز نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ تمام برانڈز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے نتیجہ میں زبردست دباؤ پیدا ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں ان کمپنیوں کا نفع متاثر ہو رہا ہے ۔ ایسے میں صنعتی حلقے بہت جلد کسی بھی وقت قیمتوں میں اضافہ کیلئے مجبور ہوجائیں گے ۔ ویڈیو کان کے چیف آپریٹنگ آفیسر سی ایم سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اب اصل مسئلہ یہ ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کیلئے پہل کون کرتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ صنعتی حلقوں کیلئے مشکل صورتحال ہے کیونکہ گذشتہ سہ ماہی کے دوران فروخت میں 10 فیصد کی کمی آئی ہے اور اونم تہوار کے موقع پر بھی فروخت میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ہے ۔ صنعتی اداروں کیلئے اپنے نفع کو بچانا اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ تجارتی ایگزیکیٹیوز کا کہنا ہے کہ ایل جی اور ویڈیو کان نے پہلے ہی نئی قیمتوں کا تعین بھی کرلیا ہے اور وہ آئندہ ماہ تک ان کے اعلان کرنا چاہتے ہیں جبکہ ڈیلرس اپنے موجودہ ذخیرہ کو فروخت کرلیں۔ اس کے بعد دوسری کمپنیوں کی جانب سے بھی ایسے اعلان ہوسکتے ہیں۔ ایل جی انڈیا کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT