Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صارفین کی خدمت گائتری بینک کا نصب العین

صارفین کی خدمت گائتری بینک کا نصب العین

جگتیال میں متوفی کی بیوی کو چیک حوالے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر سرینواس کا خطاب
جگتیال /9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گائتری کوآپریٹیو اربن بینک جگتیال کے کھاتہ دار کی حادثہ میں موت پر ان کے افراد خاندان کو انشورنس اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپئے کا چیک بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سرینواس نے احاطہ بینک میں منعقدہ جلسہ کے دوران حوالے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ بینک میں نربھے سیونگ کھاتہ دار بی لکشمی ریڈی کی حادثہ میں موت واقع ہو گئی تھی، بیمہ کمپنی کی جانب سے اس کی بیوہ بی گنگو کو ایک لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ بینک صارفین کو مختلف بینکنگ خدمات فراہم کرنے میں گائتری بینک پیش پیش ہے۔ اب تک 262 کروڑ کے بزنس کے ساتھ 159 کروڑ ڈپازٹ اور 103 کروڑ کے قرضہ جات فراہم کرنے کے علاوہ 2,23,143 کھاتہ داروں کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بینک اکاؤنٹ کو آدھار کاررڈ سے مربوط کرتے ہوئے نقد بدلی اسکیم کے تحت آنے والی سبسیڈی، آسرا وظائف، بیڑی وظائف، سونے کے زیورات اور پوسٹ آفس بانڈس پر قرض فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ بینک صارفین کی سہولت کی غرض سے صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رو بہ عمل لائی نئی اسکیم وزیر اعظم سرکھشا یوجنا اور وزیر اعظم جیون جیوتی یوجنا اسکیم کو بھی بینک سے مربوط کیا گیا ہے۔ انھوں نے صارفین کو بینک خدمات سے استفادہ کا مشورہ دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT