Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / صارفین کی عدالتوں کو مستحکم بنانے مرکز کے اقدامات : پاسوان

صارفین کی عدالتوں کو مستحکم بنانے مرکز کے اقدامات : پاسوان

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( پی ٹی آئی ) : مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ صارفین کی عدالتوں کو مستحکم بنانے کے ضابطوں میں آسانی جیسے صارفین کے لیے فائدہ بخش اقدامات کے ذریعہ مرکزی حکومت ، صارفین کی عدالتوں کو مستحکم بنانے کے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے تحفظ اور مسائل کی یکسوئی کے لیے کئی ادارے فورم یا کمیشن جیسے مختلف ناموں سے کام کررہے ہیں ۔ پاسوان آج یہاں بیورو آف اسٹینڈرڈس ( بی آئی ایس ) کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد خطاب کررہے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT