Sunday , September 24 2017
Home / بچوں کا صفحہ / صبح کی سیر

صبح کی سیر

چڑیاں اور پرندے گائیں
مالک کی یہ حمد سنائیں
بچو جب تم سیر کو جاؤ
لمبے لمبے قدم اُٹھاؤ
روزانہ جو سیر کو جائے
ہر لمحہ وہ صحت پائے
ورزش کرکے صحت بناؤ
ساتھ اپنے ساتھی ملاؤ
سیر کرو گے جب روزانہ
تم پاؤ گے ایک خزانہ
صبح سویرے کھلی ہوا میں
پر رونق مسحور فضاء میں
بلبل گائے ڈالی ڈالی
خوش ہوتا ہے باغ کا مالی
دلکش دلکش خوب فضاء ہے
سیر صبح کی ایک غذا ہے
روزانہ جو سیر کرے گا
اس سے ہر اِک پیار کرے گا
صبح سویرے اٹھنا بچو
بیماری سے بچنا بچو
ہوتا ہے یہ وقت سہانا
سیر پہ جانا تم روزانہ

Top Stories

TOPPOPULARRECENT