Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / صبر و تحمل کے فقدان سے فتح پور میں کشیدگی اترپردیش کے وزیر محمد اعظم خان کا بیان

صبر و تحمل کے فقدان سے فتح پور میں کشیدگی اترپردیش کے وزیر محمد اعظم خان کا بیان

رامپور، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر محمد اعظم خان نے آج کہا ہے کہ ضلع فتح پور میں 2 یوم قبل تلسنکرات کے موقع پر رونما کشیدگی کا واقعہ عدم تحمل کا نتیجہ ہے اور ریاستی حکومت صورتحال پر قابو پانے کیلئے مناسب اقدامات کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ لیڈروں کے قدموں کے پاس بیٹھنے کی روایت بہوجن سماج پارٹی نے شروع کی تھی اور حال ہی میں پارٹی نے 2017 ء اسمبلی انتخابات کے امیدوار سنگیت چودھری کا ٹکٹ منسوخ کردیا جنھوں نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی قدم بوسی کرتے ہوئے ایک تصویر فیس بُک پر پوسٹ کردی تھی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم خان نے کہاکہ فتح پور میں کشیدگی دراصل صبروتحمل کے فقدان کا نتیجہ ہے اور اس خصوص میں حکومت مناسب اقدامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT