Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صحابہ کی حکومت اور علماء کا کارنامہ کے عنوان پر محبوب نگر میں سمینار

صحابہ کی حکومت اور علماء کا کارنامہ کے عنوان پر محبوب نگر میں سمینار

جناب عامر علی خان ، ڈاکٹر مجید بیدار ، مولانا امیر اللہ قاسمی اور دیگر اہم شخصیتوں کی شرکت
محبوب نگر /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) احمد ہارون رشید سکریٹری مدینہ پبلک لائبریری محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 2 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ بمقام غالب ہال مدینہ مسجد محبوب نگر ایک جلسہ عام و سمینار بعنوان ’’ صحابہ کرام کی حکومت مدینہ پر ہندوستان کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا بیان حق پرست ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ پہلا اجلاس ’’ ہندوستان کے علمائے کرام کا کارنامہ مہاتما گاندھی کو جنوبی آفریقہ سے ساتھ لاکر جنگ آزادی میں داخل کروایا تھا ‘ جبکہ دوسرا اجلاس بعنوان ’’ جدوجہد آزادی میں مولانا ابوالکلام آزاد اور مولانا حضرت موہانی و علمائے کرام کا حکمنامہ و سرفروشانہ کردار اجلاس کی صدارت بالترتیب صادق فریدی اور عبدالہادی ایڈوکیٹ کریں گے ۔ مقررین میں جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد ڈاکٹر مسعود جعفری ، مولانا صغیر احمد سیادت علی ، ڈاکٹر مجید بیدار ، پروفیسر نوید عثمانی ، ڈاکٹر بشیر احمد مولانا امیر اللہ خان قاسمی مولانا مطیع الرحمن ، مولانا نعیم کوثر ، مولانا فخرالدین ، مولانا اسمعیل ،ڈاکٹر سید وحید شاہ پروفیسر نور کالج ڈاکٹر غوث پروفیسر پالمور یونیورسٹی ہوں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رحیم الدین ڈپٹی کلکٹر ، قدیر صدیقی ، محمد اکبر الماس ، عابد حسین ہاشمی ، غوث ہاشمی ، امجد انصاری ، سید فیاض الدین ، یسین یاور ، ایم اے نعیم ، سجاد احمد ایڈوکیٹ ، جابر بن سعید ، قدیر آئینہ پوری ، نور آفاقی ، ظہیر ناصری ، انجم برہانی ، قطب سرشار ، مجیب الرحمن ، جانی وجودی ، اسمعیل قیصر شرکت کریں گے ۔ عوض بن احمد صدر مدینہ مسجد زاہد زبیدی و صبور زبیری کی سرپرستی حاصل رہے گی ۔ سیکریٹری و عہدیداران مدینہ پبلک لائبریری نے تمام احباب سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ انہوں نے ایک علحدہ صحافتی بیان میں سارے ملک کی ملی تنظیموں اور اخبارات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اجلاسوں کے عنوانات کی تاریخی و دستاویزی حقیقتوں کو اوراق تاریخ سے نکال کر ان عنوانات پر مباحثے اور جلسے منعقد کریں اور بتائیں کہ علمائے ہند کی ان گنت قربانیوں اور صحابہ کرام کی حکومت و خلافت کے متعلق مہاتما گاندھی کے مسلمہ بیانات سے آج کی نئی نسل کو واقف کرواتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کو منہ تور جواب دیا جائے ۔ دینی مدارس اور علمائے کرام کے تعلق سے زہر افشانی کرتے ہیں کہ ہم جشن آزادی نہیں مناتے ۔ انہیں بتائیں کہ ملک کی آزادی میں اہم کردار تو علماء اور دینی مدارس کا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT