Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون‘ جمہوری اقدار کی برقراری ناگزیر

صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون‘ جمہوری اقدار کی برقراری ناگزیر

محمد عبداللہ خان اور دیگرایم سی جے طلبہ میں اسناد تقسیم تقریب ، ڈاکٹر ویلسن تھمپو کا خطاب

حیدرآباد 18اکتوبر(پریس نوٹ) صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے جمہوری اقدار کی برقراری میں صحافت نے اہم رول ادا کیا ہے اور جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کے لئے نئی نسل کی صحافت سے وابستگی ضروری ہے تاکہ وہ عوام کے سلگتے مسائل اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے ازالہ کے ساتھ ملک میں سیکولر اور جمہوری اقدار کی برقراری کے لئے کام کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈاکٹر ویلسن تھمپو پرنسپل سینٹ اسٹیفنس کالج دہلی نے سینٹ میری کالج آف فارمیسی آڈیٹوریم رنجمنٹل بازار سکندرآباد میں سینٹ جوزف ڈگری کالج کے زیراہتمام منعقدہ دوسرے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف ڈگری کورس بشمول ایم سی جے میں اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کئے۔ انہوںنے ایم سی جے میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی سیکولر اقدار کی برقراری اور حقوق انسانی کے لئے خدمات انجام دیں تاکہ ہمارے ملک کی جمہوریت کے اقدار کی پامالی نہ ہوسکے۔ اس موقع پر اسی کالج کے ہونہار طالب علم محمد عبداللہ خان کو ماس کمیونیکشن اینڈ جرنلزم (ایم سی جے) میں ان کے بہترین مظاہرے اور اعلیٰ نشانات حاصل کرنے پر آج ایک پراثر تقریب میں ماس کمیونیکشن اینڈ جرنلزم (ایم سی جے) ڈگری عطا کی گئی جنہوں نے صحافتی تعلیم کو جاری رکھنے کے دوران ہی مختلف صحافتی تجربہ اور اختراعی کارنامے انجام دئیے۔ 24×7 گلوبل نیوز ڈاٹ کام کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی متعارف کرانے کا اعزاز ہے جس سے کثیرتعداد میں لوگ استفادہ کرتے ہیں۔ جناب محمد عبداللہ خان نمائندہ خصوصی روزنامہ رہنمائے دکن جناب جمیل احمد خان کے فرزند ہیں۔ اس تقریب میں مسٹرتھما بالا ڈی ڈی آر کیشپ حیدرآباد مسٹر وسنٹ اروکیاداس پرنسپال سینٹ جوزف ڈگری اینڈ پی جی کالج‘ مہمانان اعزازی پروفیسر وی سریش کمار رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی‘ پروفیسر جی بھکشا میا کنٹرولر آف اکزامنیشن عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد موجود تھے۔ اس موقع پر محمد عبداللہ خان کو ان کے اساتذہ اور ساتھیوں نے بھی مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT