Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور نہیں صدر کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسی ایشن کا خطاب

صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور نہیں صدر کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسی ایشن کا خطاب

نئی دہلی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ایک سینئر جرنلسٹ مہندا اویہ کو کامن ویلتھ جرنلسٹس اسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ ان کی میعاد دو سال کے لئے ہوگی۔ اس خصوص میں اسوسی ایشن کی کانفرنس لندن میں 11-13 اپریل کو منعقد کی گئی۔ مسٹر مہندرا اویہ کولالمپور کے اخبار نیوز اسٹیرٹس ٹائمز کے کالم نگار اور آل انڈیا ریڈیو کے کنٹیربیوٹر ہیں۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے نئے صدر نے کہاکہ دولت مشترکہ سے وابستہ 53 ممالک کے صحافیوں کو جنگی محاذوں سے رپورٹنگ کیلئے کئی ایک چیالنجس درپیش ہیں جس کے پیش نظر کام کے حالات اور کنٹراکٹس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور نہیں کیا جاسکتا اور دولت مشترکہ ، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے عہد پر کاربند ہے۔ انھوں نے سبکدوش صدر ریٹا پینے کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ان کی جدوجہد کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT