Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / صحافیوں اور ان کے ارکان خاندان کے لیے ڈرائیونگ لائسنس

صحافیوں اور ان کے ارکان خاندان کے لیے ڈرائیونگ لائسنس

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : صدر پریس کلب حیدرآباد مسٹر روی کانت ریڈی کے بموجب پریس کلب حیدرآباد بہ تعاون تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی 23 اگست کو ورکنگ جرنلسٹس اور ان کے ارکان خاندان کے لیے 23 اگست کو صبح 10-30 تا 1 بجے دن کے درمیان شہر کے مختلف آر ٹی اے دفاتر جیسے خیریت آباد آر ٹی او ( سنٹرل زون ) ، ملک پیٹ آر ٹی او ( ایسٹ زون ) ، کشن باغ آر ٹی او ( ساوتھ زون ) ، مہدی پٹنم آر ٹی او ( ویسٹ زون ) اور تروملگیری آر ٹی او ( نارتھ زون ) میں لرننگ لائسنس ( ایل ایل آر ) میلے منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے تمام خواہش مند جرنلسٹوں اور ان کے ارکان خاندان سے خواہش کی کہ وہ اس موقع سے استفادہ کرنے کے لیے 18 تا 20 اگست کے درمیان پریس کلب حیدرآباد میں لرننگ لائسنس کے لیے آدھار کارڈ ، متعلقہ پتہ کا ثبوت اور عمر کے صداقت نامے کے ساتھ رجسٹریشن کروائیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پتہ کے ثبوت کے لیے ووٹر آئی ڈی کارڈ ، راشن کارڈ ، پیان کارڈ ، پاسپورٹ / ٹیلی فون بل / الیکٹریسٹی بل / مکان کا ٹیکس کی رسید / ایل آئی سی پالیسی یا پھر پے سلپ میں سے کوئی ایک ثبوت پیش کرسکتے ہیں جب کہ عمر کی تصدیق کے لیے ایس ایس سی سرٹیفیکٹ / برتھ سرٹیفیکٹ جو سیول سرجن رینک کے میڈیکل آفیسر کی جانب سے جاری کردہ ہو ( کوئی ایک ثبوت ) پیش کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے دفتری اوقات کار میں پریس کلب سے راست یا فون نمبرات 9246573368 ۔ 8374452215 ۔ 23374897 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT