Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صحافیوں میں ہیلمٹ کی تقسیم کی ستائش

صحافیوں میں ہیلمٹ کی تقسیم کی ستائش

شادنگر /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی یو ڈبلیو جے ضلع محبوب نگر اور آئی جے یو کے اشتراک سے مستقر شادنگر میں واقع گارڈن فنکشن ہال میں ٹی یو ڈبلیو جے ضلع صدر جی سرینواس کی صدارت میں شادنگر حلقہ کے منڈلوں میں الیکٹرانک صدر یونٹ میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں میں ہیلمٹ کی تقسیم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ ہیلمٹ تقسیم تقریب میں وراحت علی ٹی یو ڈبلیو جے وائی جے یو قائد ، ریاست تلنگانہ الکٹرانک کیبل آپریٹر صدر پربھاکر ریڈی ، ایچ یو جے قائد وینکٹ ریڈی ، اے ایس پی شادنگر کلمیشور شنگھے نوار نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اے ایس پی کلمیشور شنگھے نوار ہیلمٹ تقسیم تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک حادثوں میں سر پر زخم آنے کی وجہ سے موت واقع ہونے کے زیادہ امکانات رہتے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے ہیلمٹ کے استعمال کو قانونی طور پر لازمی قرار دئے جانے پر صحافتی برادری میں ہیلمٹ تقسیم اور عمل آوری کے اقدام کی بھرپور ستائش کی ۔ وراحت علی ٹی یو ڈبلیو جے و آئی جے یو قائد نے کہا کہ حادثاتی واقعات سے بچنے کیلئے ہیلمٹ کا استعمال کافی کارآمد ثابت ہوتا ہے ۔ صحافیوں کو ہر ممکنہ سہولتیں مہیاکروانے کیلئے ٹی یو ڈبلیو جے اور آئی جے یو ٹھوس اور عملی اقدامات کرتے ہوئے ریاستی سطح پر اور ضلعی سطح پر نمائندگیاں کر رہی ہے ۔ دیہی علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈس اور دیگر حکومتی مراعات فراہم کرنے کیلئے ٹی یو ڈبلیو جے اور آئی جے یو جدوجہد کر رہی ہے ۔ ٹی یو ڈبلیو جے ضلع محبوب نگر ضلع جی سرینواس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ الزام پر عمل آوری کرنے کیلئے اور اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کرنے کیلئے ٹو وہیلر موٹر سوار ہیلمٹ کا ضرور استعمال کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع محبوب نگر ونپرتی کے رہنے والے سوریہ اخبار کے رپورٹر پی رویندر چاری کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہونے پر مالی امداد فراہم کی گئی اور حکومت تلنگانہ سے ٹی یو ڈبلیو جے اور آئی جے یو کی نمائندگی پر رویندر چاری کے افراد خاندان کو 10 لاکھ روپئے منظور کئے گئے اور پہلی قسط کے طور پر پانچ لاکھ روپئے مل چکے ہیں ۔ مزید 5 لاکھ عنقریب فراہم کئے جائیں گے ۔ رویندر چاری کی موت پر دو منٹ خاموشی منائی گئی ۔ ہیلمٹ تقسیم تقریب کو تلنگانہ ریاست کیبل آپریٹر صدر پربھاکر ریڈی مدھوسدن ، موہن ریڈی ، خواجہ پاشاہ اور دیگر افراد نے مخاطب کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اے ایس پی کلمیشور شنگھے نوار کے ہاتھوں صحافیوں میں ہیلمٹ تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے والوں کو ٹی یو ڈبلیو جے ضلع محبوب نگر صدر جی سرینواس نے گلپوشی و شال پوشی کی ۔ تقریب میں مختلف تلگو و اردو اخبارات سے وابستہ صحافی اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT