Wednesday , March 29 2017
Home / شہر کی خبریں / صحافیوں کو اقدار پر مبنی خدمات انجام دینے صدرنشین پریس کونسل کا مشورہ

صحافیوں کو اقدار پر مبنی خدمات انجام دینے صدرنشین پریس کونسل کا مشورہ

حیدرآباد۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) صدرنشین پریس کونسل آف انڈیا جسٹس سی کے پرشاد نے کہا کہ صحافیوں کو اقدار پر مبنی خدمت انجام دینی چاہئے۔ اپنے پیشہ کے تحت صحافیوں کو باوقار انداز میں رول ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں حکومت یا متعلقہ حکام کیساتھ خوشگوار تعلقات یا تصادم کی راہ اختیار کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ یہاں پر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ سیمینار بعنوان ’’صحافیوں کی ذمہ داریاں اور اقدار‘‘ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میںجسٹس سی کے پرشاد نے کہا کہ یہ بدبختی کی بات ہیکہ اکثر یہ شکایتیں وصول ہورہی ہیں کہ بعض صحافی اپنے پیشہ کو غیرقانونی سرگرمیوں کیلئے ڈھال بنارہے ہیں اور یہ لوگ عوام کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں۔ ایسے صحافی اپنے شناختی کارڈس یا پریس کارڈس کا بیجا استعمال کررہے ہیں، رئیل اسٹیٹ کاروبار میں بھی یہ ملوث ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر ایڈیٹرس کے تسلط کے بجائے بعض طاقتور اور مفادِ حاصلہ گروپس کا کنٹرول ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT