Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / صحافیوں کو ریل کرایہ میں رعایت سے دستبرداری ،آئی جے یو کا اظہار تشویش

صحافیوں کو ریل کرایہ میں رعایت سے دستبرداری ،آئی جے یو کا اظہار تشویش

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : انڈین جرنلسٹس یونین ( آئی جے یو) نے ملک میں اکریڈیٹیڈ جرنلسٹس کو ریل سفر میں دی جانے والی رعایت سے دستبرداری کے لیے وزارت ریلوے کے مبینہ اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ اکریڈیٹیڈ صحافیوں کو ملک میں ریلوے کرایہ میں 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے ۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں یونین کے صدر ایس این سنہا اور سکریٹری جنرل امر نے کہا کہ صحافیوں کو یہ رعایت گذشتہ کئی سال سے دی جارہی ہے تاکہ انہیں ملک میں ایونٹس اور تبدیلیوں کو کور کرنے میں سہولت ہو ۔ اخراجات کو کم کرنے کے نام پر اس سے دستبرداری کا اقدام میڈیا کی آزادی کے لیے ایک دھکہ ہے ۔ ایس این سنہا اور امر نے وزیر ریلوے سریش پربھو سے اپیل کی کہ اس رعایت سے دستبرداری اختیار نہ کی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT