صحافیوں کی سماجی خدمات کی ستائش

   


کورٹلہ پریس کلب کے زیراہتمام طلبہ میں کرسیوں کی تقسیم ، رکن اسمبلی کا خطاب
کورٹلہ ۔22 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے بروز منگل اقلیتی اقامتی اسکول بوائز کورٹلہ میں پریس کلب کورٹلہ کے زیر اہتمام ایم چندراشیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ کی صدارت میں منعقدہ جلسہ کے موقع پر اقلیتی اقامتی اسکول کے طلباء میں 100کرسیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر ودیا ساگر راؤنے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد اقلیتوں کی ترقی کیلئے اقلیتی اقامتی اسکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے نہ صرف آگے رہیں بلکہ ذات پات مذاہب سے اُوپر اُٹھتے ہوئے سماجی خدمات انجام دیں۔اُنہوں نے پریس کلب کورٹلہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ذات پات اور بلا لحاظ مذہب و ملت صحافیوں کی جانب سے سماجی خدمات انجام دیئے جانے کی کافی سہراناکی۔صدر پریس کلب کورٹلہ ایم چندراشیکھر نے اپنی تقریر میں کہا کہ عوام کی خدمت میں صحافی آگے رہیں گے۔اُنہوں نے رکن اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر راؤ سے اسکولوں اور عوام کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ تعاون دینے کی خواہش کی۔اس پروگرام میں چیرمین انم لاوانیا ‘جی پوان نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ ‘ٹی نارائنا ایم پی پی کورٹلہ ‘کونسلرس مظفر احمد سجو ‘سید فہیم ٹی آریس پارٹی کورٹلہ میناریٹی سیل صدر ‘محمد شاہد علی پرنسپل اقامتی اسکول کورٹلہ‘صحافی الیاس احمد خان ‘انور صدیقی ‘محمد ساجد علی ‘محمد مبین ‘انجو گوڑ ‘عبدالمصور ‘احمد ‘راجو کے علاوہ دیگر صحافیوں‘کالج کے لکچررس نے شرکت کی۔