Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / صحافیوں کی گرفتاری پر حسن روحانی کی تنقید

صحافیوں کی گرفتاری پر حسن روحانی کی تنقید

تہران 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے ملک میں سخت گیر عناصر کے ذریعہ اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرتے ہوئے صحافیوں کی حالیہ گرفتاری کے واقعہ کی شدید تنقید کی۔ سرکاری روزنامہ ایران میں شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق سخت گیر عناصر ملک کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے ریمارکس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ صحافیوں کی گرفتاری کی کوئی ٹھوس وجوہات نہیں ہیں۔ کابینہ کے ایک اجلاس سے کل خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے یہ بات کہی۔ قبل ازیں نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے پانچ ایرانی صحافیوں بشمول دو معروف مصلحوں کی گرفتاری کی رپورٹ پیش کی تھی۔ یاد رہے کہ ایران میں پائے جانے والے سخت گیر عناصر ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے نیوکلیر معاہدہ کے سخت مخالف ہیں جبکہ ملک میں آئندہ سال فروری میں پارلیمانی انتخابات بھی منعقد شدنی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT