صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کا عزم

   

کریم نگر میں منعقدہ اجلاس سے آئی جے یو صدر سرینواس ریڈی کا خطاب

کریم نگر۔/13 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جرنلسٹوں کے مختلف مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ آئی جے یو صدر سرینواس ریڈی نے یہ بات کہی۔ چہارشنبہ کو کریم نگر کے ہوٹل شیوتا میں ٹی یو ڈبلیو جے ( آئی جے اے یو ) ریاستی ارکان عاملہ کے اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی شعبہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کارکردگی کی صورتحال ناقابل بیان حد تک گرچکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس شعبہ میں طور طریقہ طرز عمل اور عہدیداروں کی من مانی ہدایت پر منحصر ہوکر رہ گیا ہے۔ اخبارات کے جرنلسٹ حق معلومات قانون ٹریڈ یونین کو ریاستی حکومت برداشت نہیں کرپارہی ہے۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو شعبہ ثقافت کلچر میں ضم کیا جاکر ایک معمولی سطح کے عہدیدار کو متعین کئے جانے کا حکومت نے ارادہ کرلیا ہے اور اس پر عمل آوری بھی جاری ہے۔ جرنلسٹوں کیلئے جاری کردہ ہیلت کارڈ بے کار ہوچکے ہیں ۔ دیہی سطح کے صحافیوں کے لئے مکانات کی منظوری کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اس کے باوجود حکومت سابق میں عدالت کے احکامات کا بہانہ بنارہی ہے۔ ورکنگ جرنلسٹ کے مسائل کی یکسوئی کا حوصلہ رکھنے والی ٹی یو ڈبلیو جے ( آئی جے یو ) ہی ہے واقف کروایا۔ انہوں نے حالیہ عرصہ میں یونین کا شروع کیا گیاپورو باٹا پروگرام کی کامیابی کا ذکر کیا ۔ اندولن سے حاصل کیا ہوا ہے ، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اچھے نتائج میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ جرنلسٹوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے عنقریب منعقد کئے جانے والے اسمبلی اجلاس یا اس سے قبل ہی ریاست بھر میں اضلاع مستقر میں احتجاجی پروگرموں کی شروعات کیلئے ریاستی یونین کی جانب سے منصوبہ عمل تیار کیا جائے ۔ ریاست میں چھوٹے اخبارات کو ایکریڈیشن کے سلسلہ میں جو ناانصافی کے ساتھ ایکریڈیشن کے قاعدے نام و دیگر اخبارات ، الیکٹرک چیانل میں برسر خدمت جرنلسٹوں کا بھی نقصان ہورہا ہے پریس کونسل آف انڈیا کے علم میں لایا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر بی سی آئی سے دو ٹیموں کو ریاست میں طلب کرکے حقائق سے واقف کروائے جانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس اجلاس میں مہیپال ریڈی ، اے رمیش ، سرینواس ،ماروتی، سوامی ، یم اے ماجد، کے امرناتھ اور دیگر شریک تھے۔