Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے مساعی

صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے مساعی

نارائن پیٹ /22 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صحافیوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے تلنگانہ یونیون آف ورکنگ جرنلسٹ پیش پیش رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر بسواراج صدر ضلع TUWJ محبوب نگر نے نارائن پیٹ میں الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے ٹی یو ڈبلیو جے کے انتخابات کی بھی انہوں نے نگرانی کی جس میں بہ غلبہ آراء صدر کے طور پر مسٹر شیام سندر چاری اور نائب صدور میں جناب مجاہد صدیقی ( سیاست ) اور مسٹر وینکٹ راملو ( ساکشی نیوز ) جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پر مسٹر راگھو ( وارتا) خازن مسٹر امباداس ( ٹی نیوز ) اور نائب سکریٹری میں مسٹر راج شیکھر ( V6) مسٹر سرینواس ( آندھرا پربھا ) اور نصیرالدینپٹیل جناب ارشد فیصل ( راشٹریہ سہارا ) کو ضلع ایگزیکیٹیو ممبر کے طور پر مخاطب عمل میں آیا۔ اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے صدر ضلع مسٹر بسواراج ، جنرل سکریٹری مسٹر گوردھن گوڑ ، سینئیر صحافی جناب مجاہد صدیقی کے علاوہ نومنتخبہ تمام عہدیداروں کی گلپشی کی گئی ۔ اس اجلاس میں نارائین پیٹ حلقہ اسمبلی کے تمام الکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندے جس میں قبال ذکر مسرز شیو کمار ، محمد غوث ، ریاض الدین پٹیل ، نصیرالدین چاند ، محمد سلیم ، وشنو وردھن ریڈی ، رامیش ، آنند ، وکرم و دیگر موجود تھے ۔ نارائن پیٹ ٹاون باڈی کیلئے عنقریب انتخابات عمل میں آئیں گے ۔ جس کی نگرانی بھی ضلعی و حلقہ کے عہدیدار کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT