Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صحافی مبشرالدین خرم پر حملہ کی مذمت

صحافی مبشرالدین خرم پر حملہ کی مذمت

کورٹلہ 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ایم چندرشیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ، جناب رنگا راؤ سکریٹری، جناب محمد عبدالسلیم فاروقی سینئر رپورٹر کورٹلہ، ڈسٹرکٹ ایکزیکٹیو ممبر کریم نگر، جناب محمد عبدالمصور نامہ نگار سیاست کتھلاپور، جناب الیاس احمد خان نامہ نگار منصف کورٹلہ، جناب محمد فیروز نے اپنے مشترکہ بیان میں گریٹر حیدرآباد کے انتخابات کے موقع پر جناب محمد مبشرالدین خرم اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست پر مجلس کے غنڈہ عناصر کی جانب سے جو حملہ کیا گیا اس کی سخت مذمت کی۔ انھوں نے کہاکہ صحافت جو جمہوریت کا چوتھا ستون ہے، مجلس کے غنڈہ عناصر نے صحافی پر حملہ کرتے ہوئے صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی ہے۔ صافتی برادری اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انھوں نے ریاستی حکومت سے جناب محمد مبشرالدین خرم اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست پر کئے گئے حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری سخت کارروائی قانونی کارروائی کرتے ہوئے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہونچانے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT