Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / صحت عامہ پر حکومت کی خاص توجہ، شہر میں بخار، کھانسی کے مریضوں میں اضافہ

صحت عامہ پر حکومت کی خاص توجہ، شہر میں بخار، کھانسی کے مریضوں میں اضافہ

احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری، عوام میں بہتر صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے ڈاکٹروں کو وزیر صحت کا مشورہ
حیدرآباد۔/4اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں صحت عامہ پر توجہ دیتے ہوئے وزارت صحت نے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ عوام میں صحت سے متعلق بیداری مہم کا آغاز کریں۔ عوام کو امراض سے بچنے کیلئے تدابیر اختیار کرنے پر زور دیں۔ مریضوں کا صرف علاج کرنے سے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کا فرض پورا نہیں ہوتا بلکہ مریضوں کی صحت و نگہداشت کیلئے دھیان دینے کی ترغیب دینا بھی ضروری ہے۔ وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے 10 ڈائیلاسیس یونٹوں کا آغاز کیا۔ یہاں نمس میں ان یونٹوں کے آغاز سے مریضوں کو سہولت ہوگی۔ انہوں نے اظہار تشویش کیا کہ عوام کی بڑی تعداد دن بہ دن مختلف امراض کا شکار ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو چاہیئے کہ وہ مرضوں کے مرض کو سمجھنے کے ساتھ اس کی وجوہات پر دھیان دے کر عوام میں بیداری پیدا کریں۔ حکومت نے ریاست کے ہاسپٹلوں میں موثر انتظامات اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے فنڈس میں اضافہ کیا ہے۔ ہم نے 40 ڈائیلاسیس یونٹوں کو خریدا ہے ماباقی 30 یونٹوں کو جلد قائم کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں حالیہ تبدیل شدہ موسم کی وجہ سے وبائی بخار، سردی، کھانسی، گلے میں خراش، قئے اور اعضاء شکنی کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شہر حیدرآباد میں خانگی اور سرکاری دواخانوں سے رجوع ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ بارش کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں سے متاثرہ 20میں سے پانچ افراد کو بخار، کھانسی اور سردی ہورہی ہے۔ مقامی ڈاکٹروں کا کہنا ہے موسمی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد دواخانوں سے رجوع ہورہی ہے۔آلودہ پانی اور غذا کے استعمال کے باعث قئے اور دست کی بھی شکایت پیدا ہورہی ہے۔ دونوں شہروں کے بڑے سرکاری دواخانوں جیسے عثمانیہ دواخانہ، گاندھی ہاسپٹل اور فیور ہاسپٹل میں مریضوں کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT