Friday , August 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / صحت مند مُسکراہٹ

صحت مند مُسکراہٹ

مُسکراہٹ تو سب ہی کے لبوں پر آتی ہے لیکن یہ مسکان دلکش اسی وقت لگتی ہے جب چمکدار اور صحت مند دانتوں کے ساتھ ہو، کیوں کہ ہونٹوں کی ذرا سی جنبش پر بتیسی کے راز عیاں ہوجاتے ہیں۔ ذرا سوچیں آپ نے جدید تراش خراش کا لباس پہنا ہو، میک اَپ بھی سلیقے سے کیا ہوا ہو بلکہ آپ پوری اَپ ٹو ڈیٹ ہوں‘
لیکن مُسکرانے کیلئے جیسے ہی منہ کھولیں تو بدنما پیلے دانت سامنے آجائیں تو آپ اس کا ۔ بخوبی اندازہ کرسکتی ہیں۔ یوں یہ مسکراہٹ آپ کا سارا حسن ماند کردے گی۔ اس لئے اپنے چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ دانتوں کی حفاظت پر بھی بھرپور توجہ دینا ضروری ہے۔ بھرپور مسکان اور اچھی صحت کی تکمیل کیلئے دانتوں کی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ بعض اوقات مناسب نگہداشت نہ ہونے کے سبب قبل از وقت دانتوں کے ٹوٹنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے، اس لئے اپنے دانتوں کی صحت اور زندگی چاہتی ہیں تو صبح اور  راتمیں سونے سے قبل برش کرنے کی عادت ڈالیں۔ برش نرم اور لمبے ریشوں والا لیں کیونکہ ان کے ریشے دانتوں کے درمیانی حصوں سے غذا کے چھوٹے ذرات نکالنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ میٹھا یا کوئی بھی چیز کھانے کے بعد اچھی طرح کلی کرنے سے مسوڑھے محفوظ رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT