Thursday , June 29 2017
Home / سیاسیات / صدارتی الیکشن کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار ہوگا

صدارتی الیکشن کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار ہوگا

نئی دہلی 26مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن پارٹیاں صدرجمہوریہ کے جلیل القدر عہدہ کیلئے اپنا مشترکہ امیدوار کھڑا کرینگی اور نام کے تعین کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج یہاں اِس ضمن میں الیکشن کیلئے اپوزیشن کا لائحہ عمل طے کرنے کے سلسلہ میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کی دعوت ظہرانہ پر شریک اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی میٹنگ کے بعد یہ جانکاری دی۔ اس میٹنگ میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، صدر کانگرس سونیا گاندھی ، نائب صدر راہول گاندھی، جنتا دل یو کے رہنما شرد یادو، این سی پی کے سربراہ شرد پوار، صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو، بی ایس پی کی صدر مایاوتی ، راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے رہنما ایس سدھاکر ریڈی سمیت مختلف جماعتوں کے 30سے زیادہ قائدین موجود تھے ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ آج کی میٹنگ میں کسی متفقہ امیدوار پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ اسلئے مناسب امیدوار کے انتخاب میں مدد کیلئے ایک مختصر کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔ اُنھوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کشمیر کی ہولناک صورتحال پر اپوزیشن پارٹیوں کی سخت تنقید سے واقف کرایا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT