صدارتی امیدوار برنی سینڈرس کا ہم شکل سب کی توجہ کا مرکز

,

   

لاس اینجلس ۔29فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) جب جب امریکہ میں صدارتی انتخابات قریب آتے ہیں اُس وقت کوئی نہ کوئی واقعہ ایسا رونما ہوتا ہے جو پوری دُنیا کی توجہ اپنی جانب کرلیتا ہے ۔ 2016 ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران اُس وقت ری پبلکن کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن کے ہم شکل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے اور اب جبکہ جاریہ سال نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں ، وہیں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار برنی سینڈرس کا ہم شکل سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کا نام جیف جونس بتایا گیا ہے ۔ جونس کا کہنا ہے کہ اُن کے ساتھ برنی سینڈرس کے ہم شکل ہونے کی وجہ سے غلط فہمی کے اتنے زیادہ واقعات پیش آتے ہیں کہ ایک بار اُن کی بیٹی رابن نے کہہ دیا کہ ’’پاپا ، آپ ایک ایسی شرٹ پہنا کریں جس پر جلی حرفوں میں تحریر ہوکہ میں برنی سینڈرس نہیں ہوں ‘‘ ۔ جیف جونس کی عمر 77 سال ہے اور اُس کا کہنا ہے کہ وہ برنی سینڈرس کے مداح ہیں۔