Monday , October 23 2017
Home / سیاسیات / صدارتی انتخابات، آج ووٹوں کی گنتی

صدارتی انتخابات، آج ووٹوں کی گنتی

نئی دہلی ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ کے عہدہ کیلئے پیر کو ڈالے گئے ووٹوں کی کل جمعرات کو گنتی ہوگی اور راشٹرپتی بھون کے آئندہ مکین کے نام کا 5 بجے شام علم ہوجائے گا۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل انوپ مشرا کے مطابق جو اس انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر بھی تھے، مختلف ریاستوں سے موصول ہونے والے بیلٹ بکس پارلیمنٹ ہاؤز میں کھولے جائیں گے اور 11 بجے دن ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ چار علحدہ ٹیبلس پر رائے شماری ہوگی اور ووٹوں کی گنتی کے آٹھ راؤنڈس ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے جو ماضی میں دو صدارتی انتخابات کا مشاہدہ کرچکے ہیں، کہا کہ بالعموم 5 بجے شام ہی نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے۔ ہندوستان کے آئندہ صدر کے انتخاب کیلئے تقریباً 99 فیصد رائے دہی ہوئی تھی۔ ووٹوں کے اپوزیشن امیدوار میرا کمار کے مقابلے حکمراں این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند کے حق میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT