Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / صدارتی انتخابات سے پہلے اپوزیشن اتحاد کی کوششوں میں شدت ،سونیا سے اپوزیشن قائدین کی ملاقاتیں

صدارتی انتخابات سے پہلے اپوزیشن اتحاد کی کوششوں میں شدت ،سونیا سے اپوزیشن قائدین کی ملاقاتیں

نئی دہلی ۔ کولکتہ ۔ پٹنہ ۔ /21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اور اتراکھنڈ میں بی جے پی کی زبردست کامیابی کے بعد اپوزیشن نے صدارتی انتخابات سے پہلے اتحاد قائم کرنے کی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے۔سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے ایک مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے کے امکانات تلاش کئے ۔ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد بہار طرز کا مہاگٹھ بندھن قائم کرنے کی بات کرچکے ہیں ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے علاقائی پارٹیوں کے عظیم تر اتحاد کی بات کی ہے تاکہ بی جے پی کا مقابلہ کیا جاسکے ۔ جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار بھی سونیا گاندھی سے کل ملاقات کرچکے ہیں ۔ سی بی آئی ایم این سی پی کے صدر شردپوار اور آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد سے ربط رکھے ہوئے ہیں۔ امکان ہے کہ اپوزیشن قائدین عنقریب ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ جے ڈی یو کے ترجمان کے سی تیاگی نے اس کا انکشاف کیا تھا جبکہ وہ نتیش ۔ سونیا ملاقات کے بارے میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT