Friday , October 20 2017
Home / دنیا / صدارتی انتخابات کیلئے پرائمری سیزن فیصلہ کن مرحلہ میں داخل

صدارتی انتخابات کیلئے پرائمری سیزن فیصلہ کن مرحلہ میں داخل

برنی سینڈرز فنڈ ریزنگ میں سرفہرست ،دوسرے نمبر پر ہلاری کلنٹن،اوباما جوڑے کی ملکہ برطانیہ کی دعوت میں شرکت
واشنگٹن ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ امریکی صدارتی انتخابات میں نامزدگیوں کو قطعیت دینے کیلئے جس پرائمری سیزن کا بول بالا تھا وہ اب ایک فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے، وہیں صدارتی عہدہ کیلئے کلیدی امیدواروں نے اب تک اپنے حامیوں کے ذریعہ کروڑہا ڈالرس کی فنڈ ریزنگ کرلی ہے جن کا استعمال وہ اپنے حریفوں کے خلاف کریں گے۔ اس فہرست میں سر فہرست ڈیموکریٹک امیدوار سینیٹر برنی سینڈرس کا نام ہے جنہوں نے مارچ میں 46 ملین ڈالرس جمع کئے جبکہ ان کی ہی پارٹی کی ایک اور اہم امیدوار اور سابق وزیرخارجہ ہلاری کلنٹن 29 ملین ڈالرس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی ڈی پی صدارتی امیدوار جو اپنی مہم خود اپنے مصارف سے چلا رہے ہیں، نے فی الحال مابقی پرائمریز کیلئے 20 ملین ڈالرس مختص کئے ہیں۔ ان کے حریف ٹیکساس کے ٹیڈکروز نے مارچ میں 12.5 ملین ڈالرس جمع کئے۔ وفاقی الیکشن کمیشن میں جو اطلاعات جمع کروائی گئی ہیں، اسی نے مندرجہ بالا اعداد و شمار پیش کئے۔ اوہائیو کے گورنر جان کیسچ جو اب تک صرف ایک کامیابی ہی حاصل کئے ہیں،

نے کروز کی رقم کے مقابلے صرف ایک تہائی رقم ہی جمع کرسکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہیکہ برنی سینڈرس نے لگاتار گذشتہ تین ماہ سے ہلاری کلنٹن سے زائد فنڈ ریزنگ کی ۔سینڈرس کے کیامپین مینجر چیف ویور نے یہ بات بتائی۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا فخریہ اعلان کرنا پڑتا ہیکہ ہمیں 2.2 ملین مخیر ڈونرس کا ساتھ حاصل رہا اور ان کی فنڈ ریزنگ کی وجہ سے ہی ہم اب تک مہم میں برقرار ہیں کیونکہ گذشتہ دس پرائمریز اور کاکاس کے منجملہ ہمیں آٹھ پرائمریز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دوسری طرف ہلاری کلنٹن کی مہمات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جہاں انہوں نے گذشتہ سال اپریل میں 29 ملین ڈالرس سے شروعات کی تھی تاہم جاریہ سال مارچ تک 29.3 ملین ڈالرس مختلف پرائمریز میں جمع کئے گئے، جس کا سہرہ ان چار لاکھ افراد کے سر ہے جہنوں نے اپنے عطیات سے ہلاری کی مہم کو نئی زندگی دی۔ 29.3 ملین ڈالرس کا نصف حصہ آن لائن جمع ہوا۔ ہلاری کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے عطایات دینے والوں کی تعداد 1,100,000 ہوچکی ہے۔ ہلاری فار امریکہ کیامپین منیجر رابی موک نے کہا کہ پرائمریز کے ذریعہ اب ہم مستحکم مالی موقف حاصل کرچکے ہیں کیونکہ ہمارے جو وسائل ہیں ان سے ہم پرائمریز کے خاتمہ تک اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہینگے ۔دریں اثنا پولٹیکو رپورٹ کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے مابقی پرائمری سیزن میں مہمات کیلئے 20 ملین ڈالرس مختص کئے ہیں۔ ٹرمپ کے کلیدی حریف ٹیڈکروز نے مارچ میں 12.5 ملین ڈالرس جمع کئے جبکہ مارچ کے اختتام تک ان کا بینک بیالنس 8.8 ملین ڈالرس تھا۔ صدارتی مہمات پر اس وقت ساری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں جبکہ موجودہ صدر اوباما سعودی عرب، برطانیہ اور جرمنی کے دورہ پر ہیں جنہیں انکی میعاد کے آخری چند ماہ کے آخری دوروں میں شمار کیا جارہا ہے۔ ملکہ ایلزبتھ دوم کی 90 ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر اوباما، خاتون اول مشیل اوباما ملکہ کے ساتھ ظہرانہ میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT