Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / صدارتی انتخاب ‘ ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے رائے دہی میں حصہ لیا

صدارتی انتخاب ‘ ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے رائے دہی میں حصہ لیا

تمام ارکان نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ جتیندر یڈی اور ونود کمار کا بیان
حیدرآباد ۔ 17۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ نے نئی دہلی میں صدارتی انتخابات کی رائے دہی میں حصہ لیا ۔ پارلیمنٹ سیشن کے آغاز کے پہلے دن صدارتی انتخاب کی رائے دہی مقرر تھی جس کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان نے نئی دہلی میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ ٹی آر ایس کے پارلیمانی لیڈر جتیندر ریڈی اور رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے بتایا کہ پارٹی کے تمام ار کان نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں این ڈی اے کے امیدوار رامناتھ کووند کی کامیابی یقینی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی تجویز پر وزیراعظم نریندر مودی نے دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ کووند کو صدارتی امیدوار مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام ارکان نے رامناتھ کووند کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی عہدہ پر دلت قائد کو منتخب کرنے کیلئے کے سی آر کی مساعی کامیاب ہوئی ہے اور تمام اہم جماعتوں نے کووند کی تائید کی ہے ۔ اسی دوران ونود کمار نے بتایا کہ پارلیمنٹ سیشن میں ریاست کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں آواز اٹھائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کی تقسیم اور اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ جیسے مسائل کو ٹی آر ایس موضوع بحث بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی نشستوں میں اضافہ کا بل مرکز نے تیار کرلیا ہے اور وزارت قانون اور داخلہ سے رائے حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی غیر ضروری طور پر نشستوں میں اضافہ کے بل کی مخالفت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے تحت تلنگانہ کو حاصل ہونے والے مراعات کے سلسلہ میں جدوجہد کی جائے گی ۔ ونود کمار نے کہا کہ ریاست کے لئے مرکزی فنڈس اور پراجکٹس کی تکمیل کیلئے مرکز کے تعاون کے سلسلہ میں مساعی کی جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT