Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / صدارتی انتخاب کیلئے تلنگانہ اسمبلی میں رائے دہی

صدارتی انتخاب کیلئے تلنگانہ اسمبلی میں رائے دہی

117ارکان نے ووٹ دیا ‘ منوہر ریڈی اور اکبر اویسی غیر حاضر

حیدرآباد ۔ 17۔ جولائی (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے آج تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں 117 ارکان اسمبلی نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ اسمبلی کے کمیٹی ہال میں پولنگ مرکز قائم کیا گیا تھا اور اسمبلی کے اطراف و اکناف سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ اسمبلی کے جملہ 119 ارکان کے منجملہ دو ارکان رائے دہی سے غیر حاضر رہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صبح 10 بجے سب سے پہلے ووٹ ڈالا اور وہ 119 ارکان میں حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والے پہلی رکن اسمبلی تھے ۔ اسپیکر اسمبلی پی مدھو سدن چاری دوسرے ووٹر تھے جنہوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی نے تیسرے نمبر پر حق رائے دہی سے استفادہ کیا جس کے بعد ریاستی وزراء اور ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی ووٹ دینے والوں میں آگے رہے اور وہ قطار کی شکل میں صبح سے ہی اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔ بی جے پی فلور لیڈر جی کشن ریڈی آخری رکن تھے جنہوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ دراصل وہ پولنگ میں بی جے پی امیدوار کے ایجنٹ تھے ، لہذا انہوں نے آخری ووٹ ڈالا۔

TOPPOPULARRECENT