Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / صدارتی انتخاب کے لئے آج رائے دہی

صدارتی انتخاب کے لئے آج رائے دہی

حیدرآباد ۔ 16؍ جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں صدارتی انتخاب کے لئے این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند اور یو پی اے امیدوار شریمتی میرا کمار کی تائید کے تعلق سے پارٹیوں کا موقف واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں برسراقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی ‘ بی جے پی اور اس کی حلیف تلنگانہ تلگودیشم پارٹیاںاین ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند کی تائید کرتے ہوئے انہیں اپنا ووٹ دینے کا قوی امکان پایا جاتا ہے اسی طرح یو پی اے امیدوار شریمتی میرا کمار کو ریاست تلنگانہ سے کانگریس پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین کے ووٹ حاصل ہونے کی قوی توقع پائی جاتی ہے۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں کل 17 ؍ جولائی کو منعقد ہونے والی رائے دہی کے سلسلہ میں جہاںبرسراقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے این ڈی امیدوار کے حق میں ووٹ دینے اپنے امیدواوں کو ضروری ہدایت دینے کے مقصد سے آج ٹی آر ایس مقننہ پارٹی کااجلاس صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے منعقد کیا ۔ وہیں این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند کے حق میں ووٹ کا استعمال کرنے کے لئے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی اور بی جے پی ارکان اسمبلی کے ما بین تال میل کی برقراری کے لئے علحدہ اجلاس طلب کیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT