Monday , October 23 2017
Home / دنیا / صدارتی حلف برداری تقریب کے قدیم اناؤنسر کی برطرفی

صدارتی حلف برداری تقریب کے قدیم اناؤنسر کی برطرفی

واشنگٹن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نومنتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اس آواز کو خاموش کردیا جو افتتاحی پریڈ کے موقع پر رواں تبصرہ دیتے ہوئے مختلف نوعیت کے اعلانات کیا کرتی تھی اور اس طرح 60 سالہ پرانی روایت کو توڑ دیا گیا جس کے ذریعہ گذشتہ 11 صدور کی حلف برداری کے موقع پر افتتاحی پریڈ کی کامنٹری کرنے والے چارلی براٹ مین اب رواں تبصرہ نہیں کرسکیں گے جس کا سلسلہ 1957ء میں آئزن ہارو کے صدر بننے سے جاری تھا۔ 89 سالہ براٹ مین نے افتتاحی پریڈ کے موقع پر امریکہ کے 11 سابق صدور کے لئے رواں تبصرہ کیا۔ علاوہ ازیں واشنگٹن سینیٹرس کی بیس بال ٹیم کی بھی قابل تقلید آواز ہونے کے ناطے ان کے بے شمار مداح موجود ہیں۔
واضح رہیکہ آئی ایس کیخلاف امریکہ کی حمایت سے یہ مہم چلائی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT