Monday , June 26 2017
Home / سیاسیات / صدارتی عہدے کیلئے اڈوانی سب سے موزوں:شتروگھن سنہا

صدارتی عہدے کیلئے اڈوانی سب سے موزوں:شتروگھن سنہا

نئی دہلی،19جون(سیاست ڈاٹ کام)سینئر بی جے پی لیڈراور ممبرپارلیمنٹ شتروگھن سنہا صدراتی امیدوار کے طور پرسابق نائب وزیر اعظم و بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی کا نام بار بار پیش کرکے نئی پریشانی پیدا کر رہے ہیں۔ آج انہوں نے کہا کہ مسٹر ایڈوانی صدارتی امیدوار کے لئے سب سے زیادہ لائق،موزوں ہیں۔ تجربات، قابلیت، سینئریٹی سمیت تمام طرح سے ان سے بہتر کوئی امیدوار فی الوقت ان کی نظر میں نہیں ہے ۔ گزشتہ شب اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک جانتا ہے کہ فی الوقت صدارتی امیدوار کے طور پر مسٹر ایل کے ایڈوانی سے بہتر امیدوار کوئی نہیں ہے ۔ ان کے پاس وہ سب کچھ ہے جو صدارتی امیداوار کے لئے ضروری ہے ۔وہ موزوں ترین امیدوار ہیں۔ اس کے بعد دوسری ٹویٹ میں مسٹر سنہا نے کہا”فادرس ڈے کے موقع پر بی جے پی کا اپنے باپ کی طرح گارجین لیڈر مسٹر ایڈوانی کو سب سے بڑا تحفہ صدارتی امیدوار بناکر دیا جا سکتا ہے ۔وہ بی جے پی اور ہندوستانی سیاست کے لئے گاڈ فادر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ہمیں اپنے مفاد سے اوپر اٹھ کر ان کے حق میں فیصلہ کرنا چاہئے ۔”

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT