Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / صدارتی مقابلہ پرمباحث کا احیاء

صدارتی مقابلہ پرمباحث کا احیاء

واشنگٹن۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر امریکہ جوبیڈن کے ساتھیوں نے آج 2016ء کے صدارتی انتخابات پر مباحث احیاء کیا جس میں جوبیڈن کے فرزند کی بیماری اور جاریہ سال کے اوائل میں موت پر مباحث پس منظر میںچلے گئے ۔ جوبیڈن ابھی تک اپنے ارکان عملہ سے یہ کہنے سے قاصر ہیں کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں ۔ شخصی طور پر اُن سے امکانی انتخابی مہم کی منصوبہ بندی کی خواہش کی گئی ہے ۔ جوبیڈن سے قربت رکھنے والے افراد نے کہاکہ نائب صدر بیڈن ہیلاری کلنٹن میں چندکمزوریاں دیکھ رہے ہیں جس کی بنا پر امکان ہے کہ وہ ان کے حق میں دستبردار ہوجائیں ۔

TOPPOPULARRECENT