Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / صدارتی نامزدگی: نیویارک میں ہلاری اور ٹرمپ کی جیت

صدارتی نامزدگی: نیویارک میں ہلاری اور ٹرمپ کی جیت

نیویارک۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے اپنی اپنی جماعتوں کی نامزدگی کے حصول کے سلسلے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے سلسلے میں امریکی ریاست نیویارک میں ہونے والے انتخاب کے بعد اگرچہ نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے لیکن ٹرمپ نے اپنے حریفوں ٹیڈ کروز اور جان کیسچ پر واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ہلاری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے مابین بھی سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن ہلاری باآسانی یہ انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔کامیابی کے بعد نیویارک شہر میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہلاری کلنٹن نے کہا کہ ’ڈیموکریٹک نامزدگی کی دوڑ ہمارے گھر آن پہنچی ہے اور جیت ہماری نظروں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ’آپ نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اپنے گھر جیسی کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔‘انھوں نے اپنے مخالف امیدوار برنی سینڈرز کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں متحد کرنے والی چیزیں اختلاف پیدا کرنے والی چیزوں سے کہیں زیادہ ہیں۔‘ادھر واضح برتری حاصل کرنے کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’اب نامزدگی کی دوڑ میں زیادہ کچھ نہیں بچا ہے۔ جو کچھ میں ٹی وی پر دیکھ رہا ہوں سینیٹر کروز حساب کتاب میں شکست کھا چکے ہیں۔‘

TOPPOPULARRECENT