Wednesday , July 26 2017
Home / سیاسیات / صدارتی چناؤ :24 نامزدگیاں داخل کووند کی اڈوانی، جوشی سے ملاقات

صدارتی چناؤ :24 نامزدگیاں داخل کووند کی اڈوانی، جوشی سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدارتی چناؤ کیلئے ابھی تک 24 اشخاص نے اپنی نامزدگیاں داخل کئے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کی تائید وحمایت والے کسی بھی امیدوار نے تاحال اس جلیل القدر دستوری عہدہ کیلئے اپنے کاغذات داخل نہیں کئے ہیں۔ 24 اشخاص میں سے 8 کی نامزدگیاں درکار دستاویزات نہ ہونے کے سبب مسترد کردیئے گئے۔ اس دوران این ڈی اے کے صدارتی نامزد رام ناتھ کووند نے آج بی جے پی کے سینئر قائدین ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سے ملاقات کی جنہیں اس امیدواری کیلئے دعویدار سمجھا جارہا تھا۔ 71 سالہ کووند عین ممکن ہے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے کل ملاقات کریں گے۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ کووند نے 89 سالہ اڈوانی سے شام میں اور اس سے قبل دن میں 83 سالہ جوشی سے انکی قیامگاہ پر ملاقات کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT