Sunday , October 22 2017
Home / عرب دنیا / ’صدام کا تختہ اُلٹنے میں بھی ایران نے امریکہ کی بھرپور مدد کی؟

’صدام کا تختہ اُلٹنے میں بھی ایران نے امریکہ کی بھرپور مدد کی؟

بغداد۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  عراق میں امریکہ کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر جارج بش کے دور میںایران اور امریکہ کی حکومت کے درمیان عراق کے معاملے پر باہمی تعاون قائم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2006ء میں امریکی حکومت اور ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم تنظیم ’’فیلق القدس‘‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے درمیان رابطے قائم تھے اور وہ عراق کی سیاسی صورت حال کے بارے میں باہم صلاح مشورہ بھی کرتے رہے ہیں۔ امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور امریکہ کے درمیان رابطے نہ صرف ما بعد صدام حسین قائم رہے بلکہ صدام حسین کا تختہ الٹنے میں بھی ایران نے بھرپور کردار ادا کیا تھا۔ سال 2003ء میں عراق پر امریکی یلغار سے قبل اور اس کے بعد واشنگٹن اورتہران حکام کے درمیان خفیہ ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT