Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / صدر، نائب صدر اور گونرروں کی تنخواہ میں اضافہ زیرغور

صدر، نائب صدر اور گونرروں کی تنخواہ میں اضافہ زیرغور

نئی دہلی ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر اور نائب صدر کی تنخواہوں میں تین گنا اضافہ ہوجائے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ملک کے دو اعلیٰ سطحی عہدیداروں کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز پیش کی ہے جو ساتویں پے کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری پر مبنی ہے۔ علاوہ ازیں گورنروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کی تجویز ہے۔ ان تمام تنخواہوں میں گذشتہ مرتبہ 2008ء میں اضافہ کیا گیا تھا۔

یشونت سنہا کی زیرقیادت وفد کی حریت قائدین سے ملاقات
سرینگر ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد یشونت سنہا نے آج ایک پانچ رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے علحدگی پسند قائدین سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات کرتے ہوئے ہلچل مچادی۔ ان کا مقصد وادی کشمیر میں جاری تعطل کا خاتمہ تھے۔ وزارت داخلہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ وفد وادی کشمیر کا اپنی اقل و دانش کے مطابق دورہ کررہا ہے۔ اس دورہ کا مرکزی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یشونت سنہا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ بات چیت کیلئے دورہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT