Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ بنگال عالمی چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

صدرجمہوریہ بنگال عالمی چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

کولکتہ ۔16جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی جاریہ سال کی بنگال عالمی بزنس چوٹی کانفرنس کا اپنے تین روزہ دورۂ مغربی بنگال کے دوران افتتاح کریں گے ۔ اس دورہ کا آغاز 18 جنوری سے ہورہا ہے ۔ صدرجمہوریہ نمائش ہال میں 100 ویں تقاریب جھلدا ستیہ بھاما ودیا پیٹھ کا پرولیا میں افتتاح کریں گے ۔ اگلی صبح صدرجمہوریہ 28 ویں داتن گرامین میلہ کا افتتاح کرنے کے علاوہ آج کل کی جو مقامی زبان کا روزنامہ ہے 35 ویں سالگرہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ 20 جنوری کو پرنب مکرجی کئی تقاریب میں شرکت کریں گے جن کا آغاز ریاستی حکومت کی بزنس چوٹی کانفرنس ملن میلہ گراؤنڈ پر افتتاح کرنے سے ہوگا ۔ شام میں وہ 200 سالہ تقاریب برائے ہندو اسکول کا افتتاح کریں گے ۔ علاوہ ازیں ریسیڈنسی یونیورسٹی کی دو سالہ تقاریب میں شرکت کریں گے ۔ پہلے سالانہ آرٹس فیر کا افتتاح اور آرٹس ایکر میوزیم نیوٹاؤن کا دورہ کرنے کے بعد نئی دہلی واپس ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT