Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے عصمت ریزی و قتل کے دومجرمین کی درخواست رحم کومسترد کردیا

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے عصمت ریزی و قتل کے دومجرمین کی درخواست رحم کومسترد کردیا

نئی دہلی ۔ 18جون ( سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے اپنی میعاد کی تکمیل سے بمشکل دو ماہ قبل گذشتہ ہفتہ رحم کی مزید دو درخواستوں کو مسترد کردیا ۔ یہ دونوں واقعات عصمت ریزی اور قتل کے مجرمین کی معافی سے متعلق ہیں ۔ 2012ء کے دوران اندور میں تین افراد ایک چار سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے مجرم قرار دیئے گئے تھے ‘ دوسرے واقعہ میں 2007ء کے دوران پونے میں دو افراد ایک 22سالہ عورت کی عصمت و قتل کے مجرم پائے گئے ہیں ۔ رحم کی یہ دونوں درخواستیں صدارتی سکریٹریٹ میں اپریل اور مئی کے دوران موصول ہوئی تھیں۔ مجرمین نے صدر جمہوریہ سے رحم کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے ۔ اندور میں عصمت ریزی و قتل کے انتہائی وحشت ناک واقعہ میں جتیندر عرف جیتو ‘ بابو عرف کیتن اور سنی عرف دیویندر کو شہر کی ایک عدالت نے جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت دی تھی ‘ بعدازاں ہائیکورٹ و سپریم کورٹ نے اس سزا کو جائز قرار دیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT