Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی آمد

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی آمد

حیدرآباد۔ 22 ڈسمبر (پی ٹی آئی)صدرجمہوریہ پرنب مکرجی 10 روزہ تعطیلات پر آج حیدرآباد پہنچے ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ اور دیگر سینئر عہدیداروں نے حکیم پیٹ ایرفورس اسٹیشن پر ان کا خیرمقدم کیا۔صدرجمہوریہ کا قیام راشٹرپتی نیلائم سکندرآباد میں رہے گا جس کا سابق نام ’’نظام پیالیس‘‘ تھا۔ یہ 1860ء میں تعمیر کیا گیا اور 90 ایکر کے وسیع و عریض علاقہ پر محیط ہے۔ صدرجمہوریہ اپنے قیام کے دوران مختلف پروگرامس میں بھی حصہ لیں گے۔وہ کل سکندرآباد میں آرمی کالج آف ڈینٹل سائنسیس کے کانوکیشن سے خطاب کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT